افغان مہاجرین کے انخلاء کے حوالے سے ایم ڈبلیو ایم رہنماء ارباب لیاقت علی ہزارہ سے خصوصی گفتگو
متعلقہ فائیلیںارباب لیاقت علی ہزارہ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کے صدر ہیں۔ انہوں نے سال 2013ء میں ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت اختیار کی۔ اس سے قبل وہ مختلف سماجی خدمات سرانجام دینے میں مصروف تھے۔ وہ مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کے بعد فعال رکن رہے، جسکے بعد انہیں سیکرٹری جوانان منتخب کیا گیا اور اسکے بعد انہیں ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے خدمت کرنے کا موقع ملا۔ وہ کوئٹہ کے رہائشی ہیں اور ابتدائی تعلیم بھی بلوچستان کے دارالحکومت سے ہی حاصل کی۔ انہوں نے اپنی تعلیم کا سفر جاری رکھتے ہوئے بیوٹمز یونیورسٹی سے مائننگ انجینئرنگ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ اسکے بعد انہوں نے برطانیہ کی یونیورسٹی آف کینٹبری سے تعلیم کے شعبہ میں ماسٹرز کی ایک اور ڈگری حاصل کی۔ اس وقت وہ تعلیم کے شعبہ میں کام کرنے میں مصروف ہیں اور کیمبرج سے تصدیق شدہ ٹیچر ٹرینر اور آیلٹس کی تیاری کرانے والے استاد ہیں۔ انہوں نے اسلام ٹائمزسے گفتگو کرتے ہوئے نگراں حکومت کے حالیہ فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت نے سیاسی جماعتوں، جمہوری قوتوں اور قوم کو اعتماد میں لئے بغیر افغان مہاجرین سے متعلق بڑا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کو عالمی قوانین کے تحت، عزت سے روانہ کرنا چاہئے۔ اس طرح اچانک فیصلوں سے اقوام کے درمیان نفرتیں جنم لیں گی۔قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کواسلام ٹائمزکے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial