QR CodeQR Code

افغان مہاجرین کے انخلاء کے حوالے سے ایم ڈبلیو ایم رہنماء ارباب لیاقت علی ہزارہ سے خصوصی گفتگو

21 Nov 2023 23:08

اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے ارباب لیاقت علی ہزارہ نے نگراں حکومت کے حالیہ فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت نے سیاسی جماعتوں، جمہوری قوتوں اور قوم کو اعتماد میں لئے بغیر افغان مہاجرین سے متعلق بڑا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کو عالمی قوانین کے تحت، عزت سے روانہ کرنا چاہئے۔ اس طرح اچانک فیصلوں سے اقوام کے درمیان نفرتیں جنم لینگی۔


ارباب لیاقت علی ہزارہ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کے صدر ہیں۔ انہوں نے سال 2013ء میں ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت اختیار کی۔ اس سے قبل وہ مختلف سماجی خدمات سرانجام دینے میں مصروف تھے۔ وہ مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کے بعد فعال رکن رہے، جسکے بعد انہیں سیکرٹری جوانان منتخب کیا گیا اور اسکے بعد انہیں ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے خدمت کرنے کا موقع ملا۔ وہ کوئٹہ کے رہائشی ہیں اور ابتدائی تعلیم بھی بلوچستان کے دارالحکومت سے ہی حاصل کی۔ انہوں نے اپنی تعلیم کا سفر جاری رکھتے ہوئے بیوٹمز یونیورسٹی سے مائننگ انجینئرنگ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ اسکے بعد انہوں نے برطانیہ کی یونیورسٹی آف کینٹبری سے تعلیم کے شعبہ میں ماسٹرز کی ایک اور ڈگری حاصل کی۔ اس وقت وہ تعلیم کے شعبہ میں کام کرنے میں مصروف ہیں اور کیمبرج سے تصدیق شدہ ٹیچر ٹرینر اور آیلٹس کی تیاری کرانے والے استاد ہیں۔ انہوں نے اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں حکومت کے حالیہ فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت نے سیاسی جماعتوں، جمہوری قوتوں اور قوم کو اعتماد میں لئے بغیر افغان مہاجرین سے متعلق بڑا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کو عالمی قوانین کے تحت، عزت سے روانہ کرنا چاہئے۔ اس طرح اچانک فیصلوں سے اقوام کے درمیان نفرتیں جنم لیں گی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1097216

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1097216/افغان-مہاجرین-کے-انخلاء-حوالے-سے-ایم-ڈبلیو-رہنماء-ارباب-لیاقت-علی-ہزارہ-خصوصی-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com