0
Monday 23 Oct 2023 16:54

کوئٹہ، علمدار روڈ میں فلسطینی عوام کی حمایت میں ریلی، ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: اعجاز علی

فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ میں مومنین اور عوامی حلقوں کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جس میں علمائے کرام، مذہبی و سیاسی شخصیات اور قبائلی عمائدین سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور غزہ میں ہونے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے فلسطین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین، بزرگوں اور بچوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی اور مختلف پلے کارڈز اٹھا کر فلسطین کی حالیہ صورتحال کے حوالے سے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔ مظاہرین کی جانب سے اٹھائے گئے پلے کارڈز پر اسرائیل دہشتگرد ریاست کے نعرے، فلسطین میں جاری مظالم کی تصاویر، فلسطینی عوام سے یجہتی، اسرائیلی جارحیت کی مذمت اور موجودہ صورتحال پر عوام کی ذمہ داریوں سمیت مختلف پیغامات درج تھے۔ اس موقع پر اسرائیل اور امریکہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔ اس موقع پر علمائے کرام اور سیاسی و قبائلی شخصیات نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کی مذمت کی اور فلسطین کی تحریک کے حوالے سے گفتگو کی۔ مقررین نے تمام اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ امدادی سامان کے ساتھ ساتھ فلسطینی مسلمانوں کی مدد کے لئے اپنی افواج بھی بھیجیں۔ فلسطینی عوام کو اس وقت امداد سے زیادہ ہماری عملی حمایت کی ضرورت ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ فلسطین کے مسلمانوں پر جاری مظالم کے خلاف آواز بلند کرنا نہ صرف مسلمانوں بلکہ ہر باضمیر انسان کی ذمہ داری ہے۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مختلف مذہنی، سیاسی اور سماجی شخصیات نے کہا کہ غزہ میں ہسپتالوں پر حملے اور ممنوعہ فاسفورس بم کا استعمال کرکے اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے۔ مگر انسانی حقوق اور بشر دوستی کا دعویٰ کرنے والی عالمی قوتیں ان تمام مظالم پر خاموش تماشائی بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے مسلمانوں کو فلسطین سے اظہار یکجہتی کے ساتھ ساتھ اپنے اپنے ممالک کے سربراہان سے یہ مطالبہ کرنا چاہئے کہ فلسطین کی حمایت میں عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ فلسطین کاز پر بننے والی تمام تنظیمیں اور مسلم ممالک کی مشترکہ افواج اس وقت فلسطین کی مدد کرنے سے قاصر نظر آ رہی ہے۔ مقررین نے کہا کہ ہمیں اپنی نئی نسل کو مسئلہ فلسطین کی اہمیت کے حوالے سے آگاہ کرنے پر توجہ دینی چاہئے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1090353
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش