متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف پاکستان سمیت دنیا بھر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ہی مناسبت سے کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ میں جامع مسجد و امام بارگاہ حسینی سے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی، جس میں بلاتفریق شیعہ سنی علماء عمائدین سمیت اہلیان پہلوان گوٹھ و اہلیان بھٹائی آباد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی میں شرکاء نے فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کی قیادت شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے نائب صدر مولانا رضی حیدر زیدی اور مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی نے کی۔ اس موقع پر جعفریہ الائنس کے رہنما مولانا رجب علی بنگش سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔