QR CodeQR Code

کراچی میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی ریلی

21 Oct 2023 15:08

جامع مسجد و امام بارگاہ حسینی پہلوان گوٹھ سے نکلنے والی ریلی کی قیادت شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے نائب صدر مولانا رضی حیدر زیدی اور مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی نے کی۔


اسلام ٹائمز۔ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف پاکستان سمیت دنیا بھر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ہی مناسبت سے کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ میں جامع مسجد و امام بارگاہ حسینی سے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی، جس میں بلاتفریق شیعہ سنی علماء عمائدین سمیت اہلیان پہلوان گوٹھ و اہلیان بھٹائی آباد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی میں شرکاء نے فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کی قیادت شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے نائب صدر مولانا رضی حیدر زیدی اور مجلس وحدت مسلمین  سندھ کے سیکریٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی نے کی۔ اس موقع پر جعفریہ الائنس کے رہنما مولانا رجب علی بنگش سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔


خبر کا کوڈ: 1090069

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1090069/کراچی-میں-مظلوم-فلسطینیوں-سے-اظہار-یکجہتی-کیلئے-احتجاجی-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com