0
Friday 13 Oct 2023 22:12

حماس کے اسرائیل پر حالیہ حملوں سے متعلق تجزیہ کار ڈاکٹر محمد حسین حسینی سے خصوصی گفتگو

متعلقہ فائیلیںبلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد حسین حسینی نے تہران یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ وہ اس وقت الحمد اسلامک یونیورسٹی کوئٹہ میں بطور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ سوشل سائینسز اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ جبکہ بلوچستان کے متعدد معروف اخبارات میں بطور صحافی اور کالم نگار کام کرچکے ہیں اور مقامی سیاست سمیت ملکی اور بین الاقوامی سیاست پر بھی کڑی نظر رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنی تعلیم کا آغاز آبائی شہر کوئٹہ سے کیا اور ماسٹرز تک صوبائی دارالحکومت میں ہی قیام پذیر رہے۔ بعد ازاں وہ اپنی تعلیم جاری رکھنے کیلئے ایران چلے گئے۔ انہوں نے اپنے طالب علمی کے دور میں بھی مختلف اداروں کیلئے ایک صحافی اور کالم نگار کی حیثیت سے اپنا کام جاری رکھا۔ اسلام ٹائمز کے نمائندہ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر محمد حسین حسینی نے حماس کی جانب سے اسرائیل پر ہونے والے حملے کی وجوہات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے مسلسل ظلم و ستم سے فلسطینی عوام کو سخت اقدامات اتھانے پر مجبور کیا۔ ڈاکٹر محمد حسین حسینی نے کہا کہ اس حملے کے بعد اسرائیل کی تاریخ بدل جائے گی۔ اسرائیل کو ایسی شکست پہنچی ہے کہ اس زخم کو وہ ٹھیک نہیں کر پائے گا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/islamtimesurofficial
خبر کا کوڈ : 1088135
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش