0
Friday 6 Oct 2023 19:33

مجلس محبان محمدؐ و آل محمدؑ کے تحت کراچی میں قدیمی سالانہ جشن

خواجہ نظام الدین اولیا دہلی شریف کے انیسویں جانشین خواجہ امین نظامی کی خصوصی شرکت
متعلقہ فائیلیںنقطہ نظر: ایس ایم عابدی

مجلس محبان محمد (ص) و آل محمد (ع) کے تحت کراچی کے نشتر پارک سولجر بازار میں قدیمی سالانہ جشن عید میلاد النبی (ص) اور ولادت امام جعفر صادق (ع) کے موقع پر جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ جلسے کی صدارت جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ سید رضی جعفر نقوی نے کی جبکہ خواجہ نظام الدین اولیا دہلی شریف کے انیسویں جانشین خواجہ امین نظامی جلسے میں مہمان خصوصی تھے۔ جلسے سے ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان، اہل سنت عالم دین علامہ شاہ فیروزالدین رحمانی، علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ خورشید عابد نقوی، ہندو اسکالر پروفیسر منوج چوہان، علامہ وہاج زیدی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ جلسے میں قیصر مسعود جعفری، ارتضیٰ جونپوری، ابوطالب برادران، عامر ملک، امانت علی خان سونو، غلام عباس مونو، سردار ماجد، سردار فرحان اور اسد جہاں نے بارگاہ رسالت (ص) و امامت (ع) میں نذرانہ عقیدت پیش کیا جبکہ معروف شیعہ رہنما سید شبر رضا، علامہ مبشر حسن، عالم شاہ جی، لخت حسنین زیدی، نازش رضا، رضی رضوی اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔ جلسے کی نظامت کے فرائض علامہ محمد نقی نقوی نے انجام دیئے۔ جلسے سے خطاب کے دوران مقررین نے کہا کہ رسول اکرم (ص) اور خانوادہ رسول (ص) کی سیرت و کردار میں مسلمانوں کی بھلائی اور نجات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن و محبت اور رواداری کا پیغام دیتا ہے، رسول اکرم (ص) کی آمد پر دنیا سے ظلم و جبر کا خاتمہ ہوا۔ بعد ختم محفل مجلس محبان محمد (ص) و آل محمد (ع) کے سربراہ تجمل حسین عابدی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1085985
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش