متعلقہ فائیلیںرپورٹ: اعجاز علی
امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی، عالم دین علامہ ڈاکٹر محمد موسیٰ حسینی اور فقہ جعفریہ کے دیگر علماء نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے توہین صحابہ ترمیمی بل سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ سے پاس ہونے والے حالیہ ترمیمی بل کا غلط استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس بل سے دین اسلام کی تاریخ پر تحقیق کے دروازے بند ہونگے۔ جو دین اسلام کیلئے ایک المیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 16 اگست کو علماء و ذاکرین کانفرنس بلایا گیا ہے۔ جس میں آئیندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ ہوگا۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial