QR CodeQR Code

کوئٹہ، علماء فقہ جعفریہ کا توہین صحابہ ترمیمی بل پر تحفظات

15 Aug 2023 19:49

اسلام ٹائمز: توہین صحابہ بل میں ترامیم پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کوئٹہ کے علماء نے کہا کہ ترامیم کے بعد اس بل کا غلط استعمال کیا جا سکتا ہے، اسکے علاوہ اسلامی تاریخ میں تحقیق کے راستے بھی بند ہونگے، جو دین اسلام کیلئے ایک المیہ ہے۔


رپورٹ: اعجاز علی

امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی، عالم دین علامہ ڈاکٹر محمد موسیٰ حسینی اور فقہ جعفریہ کے دیگر علماء نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے توہین صحابہ ترمیمی بل سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ سے پاس ہونے والے حالیہ ترمیمی بل کا غلط استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس بل سے دین اسلام کی تاریخ پر تحقیق کے دروازے بند ہونگے۔ جو دین اسلام کیلئے ایک المیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 16 اگست کو علماء و ذاکرین کانفرنس بلایا گیا ہے۔ جس میں آئیندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ ہوگا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1075736

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1075736/کوئٹہ-علماء-فقہ-جعفریہ-کا-توہین-صحابہ-ترمیمی-بل-پر-تحفظات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com