0
Thursday 3 Aug 2017 09:15

مسلم کانفرنس نظریہ الحاق پاکستان پر سمجھوتہ نہیں کر سکتی، سردار عتیق

مسلم کانفرنس نظریہ الحاق پاکستان پر سمجھوتہ نہیں کر سکتی، سردار عتیق
اسلام ٹائمز۔ صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ نواز لیگ تیزی کے ساتھ اپنے منطقی انجام کی طرف بڑھ رہی ہے۔ مسلم کانفرنس نظریہ الحاق پاکستان پر سمجھوتہ نہیں کر سکتی۔ نظریہ الحاق پاکستان کی بنیادوں میں چھ لاکھ کشمیریوں کا خون شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں مسلم کانفرنس کے اہم مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سردار عتیق نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام پاکستان کو اپنی امیدوں کا مرکز سمجھتے ہیں۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل مہرالنساء، سابق وزراء راجہ یاسین خان، پیر مرتضیٰ گیلانی، دیوان علی چغتائی، سردار الطاف حسین، مفتی منصور، شمع ملک، سیکرٹری اطلاعات سردار واجد بن عارف سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 658234
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش