0
Sunday 24 Feb 2013 23:29
پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی جنگ جعلی ہے

الیکشن کمیشن پر پہلے بھی اعتماد تھا، اب بھی ہے، نواز شریف

الیکشن کمیشن پر پہلے بھی اعتماد تھا، اب بھی ہے، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں علیحدگی اصل ہے یا نقل، دونوں کے تعلقات پر وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں میاں نواز شریف کا کہنا تھا ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں علیحدگی اصل ہے یا نقل، اس پر وہ کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے۔ نواز شریف نے کہا نگران حکومت بننے پر بہت سے پول کھل جائیں گے۔ سیاسی وابستگیوں کی تبدیلی سے متعلق سوال پر نواز شریف نے کہا ن لیگ نے کسی کے ارکان نہیں توڑے، لوگ خود آ رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے بارے میں میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ کمیشن پر پہلے بھی اعتماد تھا، اب بھی ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم اپنے امیدوار چھان بین کے بعد منتخب کریں گے، صادق اور امین افراد کو ٹکٹ دیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں مخالفت ڈرامہ لگتی ہے۔ نگران وزیراعظم کے لیے ڈرامہ رچایا گیا ہے۔ ممکن ہے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی جنگ جعلی ہو، پاکستان اب منافقت پر مبنی سیاست برداشت نہیں کر سکتا، نگران حکومت بننے پر ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کا پول کھل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر بھرپور اعتماد ہے۔ ہم کسی جماعت کے کارکن نہیں توڑ رہے بلکہ وہ خود ن لیگ میں شمولیت کے لیے آ رہے ہیں۔ ملک کی خاطر پیپلز پارٹی کے وزیراعظم کو ووٹ دیا، ہم نے عوام کو بےشمار پراجیکٹ دیئے جبکہ پیپلز پارٹی نے پانچ سال میں کچھ نہیں کیا۔
خبر کا کوڈ : 242336
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش