0
Monday 22 Feb 2010 13:20

لبنان،شام اور ایران کیخلاف جنگ کیلئے اسرائیل موقع تلاش کر رہا ہے،سعد الحریری

لبنان،شام اور ایران کیخلاف جنگ کیلئے اسرائیل موقع تلاش کر رہا ہے،سعد الحریری
روم:اسلام ٹائمز (اے پی پی) لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری نے کہا ہے کہ اسرائیل لبنان، شام اور ایران کے خلاف جنگ کیلئے موقع کی تلاش میں ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے دورے کے موقع پر دارالحکومت روم میں ایک اطالوی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری نے کہا کہ اسرائیل مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے حق میں نہیں کیونکہ اسرائیل نے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کو اپنا معمول بنا رکھا ہے جو کہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عرب دنیا خطے میں امن چاہتی ہے تاہم اسرائیل لبنان،شام اور ایران کے ساتھ فوجی جنگ شروع کرنے کی تلاش میں ہے۔اس موقع پر لبنانی وزیراعظم نے اٹلی پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے معاہدے پر قائل کرنے کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔
خبر کا کوڈ : 20795
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش