0
Sunday 2 Feb 2025 17:59

استور، امام زمانہ کی شان میں گستاخی کرنے والے مولوی کو گرفتار کر لیا گیا

استور، امام زمانہ کی شان میں گستاخی کرنے والے مولوی کو گرفتار کر لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ استور میں امام زمانہ کی شان میں گستاخی کرنے والے تکفیری مولوی کو گرفتار کر لیا گیا۔ اہلیان گلگت بلتستان کے دھرنے اور ملت جعفریہ پاکستان کے کامیاب پرزور احتجاج کے بعد تکفیری ملا قاری عبد الرزاق کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح دس بجے کے قریب سٹی پولیس اسٹیشن استور کی ٹیم نے قاری عبد الرزاق کو گرفتار کر لیا، جس کے خلاف ایف آئی آر نمبر 2/25 تعزیرات پاکستان کی دفعات 295-A اور 298-A کے تحت پولیس اسٹیشن استور میں درج تھی۔ گرفتاری کے بعد ملزم کو باضابطہ طور پر حراست میں لے کر سٹی پولیس اسٹیشن استور منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یاد رہے کہ تکفیری ملا نے کالعدم جماعت کی ایک ریلی کے دوران امام زمانہ کی شان میں انتہائی غلیظ زبان کا استعمال کیا تھا جس کیخلاف گلگت بلتستان بھر میں مظاہرے ہوئے جبکہ استور میں گزشتہ چار روز سے دھرنا بھی جاری تھا۔ گزشتہ روز اہلسنت علماء اور عمائدین کے ساتھ مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1188179
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش