اسلام ٹائمز۔ گجرات میں جاری اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے مرکزی اجتماع میں حسن بلال ہاشمی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا ناظمِ اعلیٰ منتخب کر لیا گیا ہے۔ ارکین جمعیت نے ووٹنگ کے ذریعے حسن بلال ہاشمی کو سیشن 2025-26ء کیلئے ناظمِ اعلیٰ منتخب کیا۔ انتخاب کا عمل گجرات میں جاری 72ویں سالانہ اجتماع ارکان میں کیا گیا۔ حسن بلال ہاشمی بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی، ملتان سے ایم فل کے طلبعلم ہیں۔ اراکین جمعیت نے حسن بلال ہاشمی کو دوسری بار ناظمِ اعلیٰ منتخب کیا ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ ہر سال اجتماع ارکان میں اپنی قیادت کا انتخاب کرتی ہے۔ اجتماع کے آخری روز سیکرٹری جنرل اور صوبائی ناظم کا انتخاب کیا جائے گا۔