0
Friday 24 Jan 2025 04:00

ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی فیس میں اضافہ

ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی فیس میں اضافہ
اسلام ٹائمز۔ دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی فیس میں اضافہ کر دیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیپال نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے کوہ پیماؤں کے لیے فیس میں 35 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے کوہ پیماؤں کے لیے فیس 15 ہزار ڈالر تک ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال مئی میں نیپال کی سپریم کورٹ نے حکومت کو بلند پہاڑ سر کرنے کے لیے کوہِ پیماؤں کو محدود تعداد میں اجازت نامے جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پہاڑوں کے استعداد کا خیال رکھنا لازم ہے۔ اس لیے کوہ پیمائی کے لیے ایک مخصوص تعداد کا تعین کرنا ضروری ہے۔ دنیا کی 10 بلند ترین چوٹیوں میں سے آٹھ نیپال میں ہیں، جن میں دنیا کی سب سے بلند چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ بھی شامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 1186199
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش