0
Friday 24 Jan 2025 02:04

جے یو آئی نے بھی پیکا ایکٹ بل پر تحفظات کا اظہار کردیا

جے یو آئی نے بھی پیکا ایکٹ بل پر تحفظات کا اظہار کردیا
اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے بھی پیکا ایکٹ بل پر اپنے تحفظات کا اظہار کردیا۔ جے یو آئی کی رکن قومی اسمبلی شاہدہ اختر علی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر گفتگو میں کہا کہ حکومت نے پیکا ایکٹ بل پر جے یو آئی کو اعتماد میں نہیں لیا، ہر چیز کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی سیشن بلایا جاتا ہے اس سے قبل ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں قانون سازی سے متعلق مشاورت ہوتی ہے، آج جس طرح سپلیمنٹری ایجنڈا آیا اس پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

شاہدہ اختر علی نے کہا کہ آجکل پارلیمنٹ کا یہ المیہ ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے اگر کوئی مثبت ترمیم آتی ہے تو اسکی بھی حکومت مخالفت کرتی ہے، پارلیمنٹ کا جو اختیار ہے وہ اسکو نہیں دیا جارہا، اسکے مثبت نتائج نہیں ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مزید دوریاں پیدا ہوتی ہیں، حکومت جو بھی مثبت کام کرتی ہے پی ٹی آئی کو نہیں تو کم از کم جے یو آئی کو اعتماد میں لینا چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 1186186
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش