0
Friday 24 Jan 2025 01:26
پارلیمنٹ میں ہمارے احتجاج میں اب تیزی آئے گی

مذاکرات سے انکار کی وجہ حکومتی رویہ، بانی سے ملاقات نہیں کرائی، حامد رضا

مذاکرات سے انکار کی وجہ حکومتی رویہ، بانی سے ملاقات نہیں کرائی، حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ ترجمان پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی و سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ مذاکرات سے انکار کی وجہ حکومتی رویہ ہے، حکومت نے ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ تیسری میٹنگ کے بعد رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس میں اعتدال نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ میٹنگ میں حکومت نے کہا بانی سے ملاقات کرائی جائے گی، گزشتہ ایک ہفتے سے بانی سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی، حکومتی بیانات، حکومتی رویہ سب کے سامنے ہے۔

حامد رضا نے کہا کہ گزشتہ روز میرے ڈیرے پر میری گرفتاری کی کوشش کی گئی، بانی نے میرے ڈیرے پر پولیس چھاپے کی مذمت کی، حکومت کا رویہ مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کمٹمنٹ پوری نہیں کی، پارلیمنٹ میں ہمارے احتجاج میں اب تیزی آئے گی، حکومت اپنا تحریری جواب اب اپنے پاس رکھے۔ انہوں نے کہا کہ بانی سے ملاقات کے لیے 2 دن کا کہا گیا تاحال نہیں ہوئی، گرینڈ الائنس کے حوالے سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، اگلے ہفتے جی ڈی اے پارٹی کے پاس بھی جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1186177
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش