0
Thursday 23 Jan 2025 22:10

کراچی میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی تعداد دگنی، وجہ کیا ہے؟

کراچی میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی تعداد دگنی، وجہ کیا ہے؟
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والے شہریوں کے خلاف ٹریفک پولیس کی خصوصی مہم کے بعد ڈرائیونگ لائسنس برانچز میں شہریوں کا رش بڑھ گیا۔ گزشتہ مہینے کے 21 دن کی نسبت رواں ماہ کے ان دنوں میں 27 ہزار ڈرائیونگ لائسنس زیادہ بنے۔ ڈپٹی انسپیکٹر جنرل پولیس ٹریننگ اینڈ لائسنسز اقبال دارا نے بتایا کہ گزشتہ سال ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کا رجحان بہت کم رہا، دسمبر کے وسط میں ان کی نشاندہی پر سندھ حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانوں والوں کے خلاف سخت ایکشن شروع کروایا، جس پر ڈرائیونگ لائسنس برانچز میں شہریوں کی بڑی تعداد پہنچ رہی ہے اور نئے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی تعداد گزشتہ کی نسبت دگنی ہوگئی ہے۔

اقبال دارا کے مطابق یکم دسمبر 2024ء سے 21 دسمبر تک 24111 نئے یا لرنر ڈرائیونگ لائسنس، 7384 مستقل اور 9552 شہریوں نے پرانے لائسنسوں کی تجدید کرائی گئی، یوں 21 دن کی مجموعی تعداد 41047 رہی۔ انہوں نے کہا کہ یکم جنوری 2025ء سے 21 جنوری تک 44845 لرنر لائسنس جاری کیے گئے، 9887 لوگوں نے مستقل ڈرائیونگ لائسنس بنوائے، جبکہ تجدید کرانے والوں کی تعداد 13218 ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دونوں ماہ کا موازنہ کریں تو صرف 21 دن میں 26903 لائسنس زیادہ بنوائے گئے۔ اقبال دارا نے کہا کہ شہری گھر بیٹھے لرنر ڈرائیونگ لائسنس یا پرانے لائسنس کی تجدید خود گھر بیٹھے کر سکتے ہیں، آن لائن لائسنس بنوانے سے فیس بھی آن لائن ہی جمع ہوگی اور شہریوں کو گھر بیٹھے ڈرائیونگ لائسنس مل جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1186142
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش