اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی ساہیوال آمد پر علماء کرام و کارکنان کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا، بعد ازاں انہوں نے 13 رجب المرجب 1446ھ ولادت باسعادت امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی مناسبت سے منعقدہ جشن اور تنظیمی احباب کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے میں تمام احباب کو ولادت باسعادت امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور میرے لیے سعادت ہے کہ آپ عزیز دوستان کی زیارت کا شرف حاصل ہوا۔ ہم سب کو آپ حضرت ع کی علمی اور شجاعانہ قیادت سے استفادہ حاصل کرکے آج کی ان شیطانی طاقتوں کی پہچان کے ساتھ مستقبل پر بھی گہری نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔
وطن عزیز کی موجودہ صورتحال بالخصوص پاراچنار کے حوالے سے صورتحال ابھی تک تشویشناک ہے، اس حوالے سے قائد محترم کی جانب سے مسلسل کوششیں بھی جاری و ساری ہیں۔ ہماری جدوجھد تسلسُل کے ساتھ جاری ہے، تنظیمی حوالے سے بھی الحمد اللہ ہمارے تین سالہ دور میں تنظیم سازی کا سلسلہ مکمل ہوا ہے۔ اسی ولولہ انگیز جذبے کے ساتھ جدوجھد جاری رہے گی۔ آخر میں جشن کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا، اس موقع پر صوبائی صدر وسطی پنجاب سید ساجد حسین نقوی، مولانا اعجاز حسین مھدی ، مولانا فیاض حسین مطہری، مولانا امداد علی گھلو برادر رفعت عباس زیدی و دیگر رفقاء بھی ہمراہ موجود تھے۔