0
Friday 17 Jan 2025 18:12

کراچی سے فتنہ الخوارج تحریک طالبان پاکستان کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

کراچی سے فتنہ الخوارج تحریک طالبان پاکستان کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اتحاد ٹاؤن سے فتنہ الخوارج تحریک طالبان پاکستان کے انتہائی مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کر لیا۔ دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا، گرفتار دہشتگرد کا تعلق فتنہ الخوارج تحریک طالبان پاکستان مفتی نور ولی عرف ابو عاصم گروپ سے ہے، گرفتار دہشتگرد وزیرستان میں فتنہ الخوارج کی متعدد کارروائیوں میں شامل رہا۔ دہشتگرد عبداللہ محسود کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا، دہشتگرد جنوبی وزیرستان کے کمانڈر محمد امیر محسود کے گروپ میں شامل ہوا اور وزیرستان میں فتنہ الخوارج تحریک طالبان پاکستان کی متعدد کارروائیوں میں شامل رہا۔ گرفتار دہشتگرد عبداللہ محسود کمانڈر محمد امیر محسود کے کہنے پر کرم ایجنسی میں مذہبی فسادات میں شامل رہا ہے۔

گرفتار دہشتگرد وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع ہونے کے بعد دہشتگرد اپنی فیملی کے ہمراہ ٹانک اور بعد ازاں کراچی ہزارہ کالونی بلدیہ ٹاؤن میں منتقل ہوا، گرفتار دہشتگرد کراچی سے متعدد بار وزیرستان گیا اورفتنہ الخوارج کے ساتھ مل کر سہولت کاری کا کام کرتا رہا ہے۔ گرفتار دہشتگرد کا قریبی رشتہ دار کمانڈر عبداللہ شاہ فتنہ الخوارج تحریک طالبان پاکستان کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہے اور افغانستان سے پاکستان کے اندر عسکری کارروائیاں کرنے کیلئے انتہائی متحرک رہا۔ فتنہ الخوارج تحریک طالبان پاکستان کا ایک اور انتہائی مطلوب دہشتگرد شاہ ملوک عرف محب ملزم اللہ خان عرف عبداللہ محسود کا قریبی ساتھی ہے اور اس سے مسلسل رابطے میں تھا۔

گرفتار دہشتگرد تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگرد شاہ ملوک عرف محب کیلئے سہولت کاری کا کام سرانجام دے رہا تھا، دہشتگرد شاہ ملوک عرف محب 2024ء میں تین مرتبہ دہشتگردانہ کارروائیوں کے عزائم کیلئے کراچی آ چکا ہے اور ابھی وزیرستان میں سیکیورٹی فوسز کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں میں متحرک ہے۔ گرفتار دہشتگرد اور اس کے ساتھی پاکستان بالخصوص کراچی میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہیں، گرفتار دہشتگرد کو بمعہ اسلحہ وایمونیشن مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1184947
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش