0
Thursday 16 Jan 2025 06:17

اسرائیلی وزیراعظم کی جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک گفتگو

اسرائیلی وزیراعظم کی جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک گفتگو
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے۔ نیتن یاہو نے قیدیوں کی رہائی کے لیے ڈیل میں مدد پر دونوں کا شکریہ ادا کیا۔ اسرائیلی وزیراعظم آفس کے مطابق نیتن یاہو اور ڈونلڈ ٹرمپ نے جلد واشنگٹن میں ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔ واضح رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان 15 ماہ بعد جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے دوحہ میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ معاہدے کا آغاز اتوار 19 جنوری سے ہوگا۔ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کا کہنا تھا کہ امریکا، مصر اور قطر معاہدے کی نگرانی کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1184604
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش