0
Thursday 16 Jan 2025 03:44

یمن کے حوثی مجاہدین کا بھی اسرائیل کیخلاف حملے روکنے کا اعلان

یمن کے حوثی مجاہدین کا بھی اسرائیل کیخلاف حملے روکنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ یمن کے حوثی مجاہدین نے بھی اسرائیل کیخلاف حملے روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔ حوثی مجاہدین کے ترجمان کے مطابق حوثی اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدے کا احترام کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ غزہ پٹی میں جنگ بندی کے بعد اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے بند کر دیں گے۔ واضح رہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ 3 مراحلے پر مشتمل ہوگا، معاہدے کا پہلا مرحلہ 6 ہفتوں پر مشتمل ہوگا۔ پہلے مرحلے کے دوران اسرائیلی فوج غزہ کی سرحد کے اندر 700 میٹر تک خود کو محدود کرلے گی۔ جنگ بندی کے اس مرحلے میں اسرائیل تقریباً 2000 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا، جن میں عمر قید کے 250 قیدی بھی شامل ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 1184602
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش