0
Thursday 16 Jan 2025 01:11

ایس ایم قمرالحسن کی ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات

ایس ایم قمرالحسن کی ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل سٹاف افسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمرالحسن دورہ پاکستان پر ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بنگلہ دیش کے مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل سٹاف آفیسر کی قیادت میں دفاعی وفد کی ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد ہوئی، اس موقع پر دفاعی وفد کی پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے جدید ترین فوجی ہارڈویئر، خاص طور پر جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی تیاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات دونوں ممالک کے درمیان فوجی شراکت داری، تعاون اور مضبوط تعلقات کو فروغ دینے کے پختہ عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1184589
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش