0
Wednesday 18 Sep 2024 16:09

موساد نے ہزاروں لبنانی پیجروں میں دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا تھا، روسی میڈیا

موساد نے ہزاروں لبنانی پیجروں میں دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا تھا، روسی میڈیا
اسلام ٹائمز۔ روسی خبررساں ایجنسی رشیا ٹوڈے نے لبنان میں دھماکے کے ساتھ پھٹ جانے والے پیجروں سے متعلق رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی جاسوس تنظیم موساد نے لبنانی عوام کے درمیان فروخت کے لئے درآمد کئے جانے والے ہزاروں پیجر سیٹوں میں لبنان پہنچنے سے قبل ہی دھماکہ خیز مواد نصب کر دیا تھا۔

روسی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے  کہ ظاہر ہے کہ انہوں نے بیٹری کو گرم کرنے کے لئے مذکورہ پیجرز پر بڑے پیمانے پر پیغامات ارسال کرنے کا طریقہ استعمال کیا جس سے ان کی بیٹریوں پر نصب دھماکہ خیز پلاسٹک مواد پھٹ پڑا!

رپورٹ کے مطابق اس آپریشن میں 3 قسم کے پیجرز کو نشانہ بنایا گیا تھا جن میں Motorola LX2، Teletrim اور Gold Apollo Rugged Pager AR924 نامی ماڈل شامل ہیں۔

رشیا ٹوڈے نے مزید کہا کہ پیجر اب بھی لبنان میں عام شہریوں کے درمیان بڑے پیمانے پر استعمال کئے جاتے ہیں خصوصا ایسے مقامات پر جہاں مختلف وجوہات کی بنا پر سیل فون سروس عام نہیں!
خبر کا کوڈ : 1160794
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش