0
Tuesday 17 Sep 2024 21:19

زائرین کی واپسی کا سلسلہ جاری، بلوچستان میں دو بسوں کو حادثہ

زائرین کی واپسی کا سلسلہ جاری، بلوچستان میں دو بسوں کو حادثہ
اسلام ٹائمز۔ اربعین کے لئے کربلاء جانے والے زائرین کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز بلوچستان میں زائرین کی دو بسیں، جبکہ ایران میں ایک بس حادثے کا شکار ہوئیں، جبکہ ایک بس حادثے سے بال بال بچ گئی۔ قافلہ سالاروں سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ اربعین فاؤنڈیشن پاکستان کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز ریمدان بارڈر سے کراچی جاتے ہوئے بریک فیل ہونے کی وجہ سے ایک بس کھائی میں جانے سے بال بال بچ گئی۔ اسی طرح ایک اور بس اسی راستے میں الٹ گئی ہے۔ تاہم خوش قسمتی سے اس حادثے میں تمام زائرین محفوظ رہے۔ اس کے علاوہ سبی میں زائرین کی بس اور مزدہ کے درمیان حادثہ ہوا۔ جس کی وجہ سے متعدد زائرین زخمی ہوئے۔ جبکہ ایران میں بھی ایک کار اور پاکستانی بس کا ایکسیڈنٹ ہوا ہے۔ جس وجہ سے ایرانی کار کا ڈرائیور موقع پہ ہی جانبحق ہو گیا اور دو پاکستانی بھی تشویش حالت میں ہسپتال داخل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1160621
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش