QR CodeQR Code

زائرین کی واپسی کا سلسلہ جاری، بلوچستان میں دو بسوں کو حادثہ

17 Sep 2024 21:19

ترجمان اربعین فاؤنڈیشن کے مطابق بلوچستان میں زائرین کی دو بسیں، جبکہ ایران میں ایک بس حادثے کا شکار ہوئیں، جبکہ بلوچستان میں ایک بس حادثے سے بال بال بچ گئی۔


اسلام ٹائمز۔ اربعین کے لئے کربلاء جانے والے زائرین کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز بلوچستان میں زائرین کی دو بسیں، جبکہ ایران میں ایک بس حادثے کا شکار ہوئیں، جبکہ ایک بس حادثے سے بال بال بچ گئی۔ قافلہ سالاروں سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ اربعین فاؤنڈیشن پاکستان کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز ریمدان بارڈر سے کراچی جاتے ہوئے بریک فیل ہونے کی وجہ سے ایک بس کھائی میں جانے سے بال بال بچ گئی۔ اسی طرح ایک اور بس اسی راستے میں الٹ گئی ہے۔ تاہم خوش قسمتی سے اس حادثے میں تمام زائرین محفوظ رہے۔ اس کے علاوہ سبی میں زائرین کی بس اور مزدہ کے درمیان حادثہ ہوا۔ جس کی وجہ سے متعدد زائرین زخمی ہوئے۔ جبکہ ایران میں بھی ایک کار اور پاکستانی بس کا ایکسیڈنٹ ہوا ہے۔ جس وجہ سے ایرانی کار کا ڈرائیور موقع پہ ہی جانبحق ہو گیا اور دو پاکستانی بھی تشویش حالت میں ہسپتال داخل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1160621

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160621/زائرین-کی-واپسی-کا-سلسلہ-جاری-بلوچستان-میں-دو-بسوں-کو-حادثہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com