0
Tuesday 17 Sep 2024 20:55

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو بلاول بھٹو کا ترجمان مقرر کردیا گیا

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو بلاول بھٹو کا ترجمان مقرر کردیا گیا
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کو اپنا ترجمان مقرر کردیا۔ رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب حکومت سندھ کے ترجمان بھی ہیں۔ انہیں اپریل 2024ء میں حکومت سندھ نے اپنا ترجمان مقرر کیا تھا اور بطور ترجمان ان کے تقرر کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا تھا۔ گزشتہ حکومت میں بھی میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے پاس یہ منصب موجود تھا۔

 
خبر کا کوڈ : 1160617
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش