QR CodeQR Code

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو بلاول بھٹو کا ترجمان مقرر کردیا گیا

17 Sep 2024 20:55

یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب حکومت سندھ کے ترجمان بھی ہیں۔ انہیں اپریل 2024ء میں حکومت سندھ نے اپنا ترجمان مقرر کیا تھا اور بطور ترجمان ان کے تقرر کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا تھا۔


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کو اپنا ترجمان مقرر کردیا۔ رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب حکومت سندھ کے ترجمان بھی ہیں۔ انہیں اپریل 2024ء میں حکومت سندھ نے اپنا ترجمان مقرر کیا تھا اور بطور ترجمان ان کے تقرر کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا تھا۔ گزشتہ حکومت میں بھی میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے پاس یہ منصب موجود تھا۔

 


خبر کا کوڈ: 1160617

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160617/میئر-کراچی-مرتضی-وہاب-کو-بلاول-بھٹو-کا-ترجمان-مقرر-کردیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com