QR CodeQR Code

حکومت بلوچستان زائرین کو سیکیورٹی فراہم کرے، سہیل اکبر شیرازی

16 Sep 2024 19:04

اپنے جاری کردہ بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ سبی روڈ دشت ضلع مستونگ میں زائرین کے قافلوں پر شرپسند عناصر کیجانب سے شدید پتھراؤ کیا گیا ہے، جسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی نے زائرین امام حسین ع کے قافلوں پر شرپسند عناصر کی جانب سے پتھراؤ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت زائرین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے مؤثر اقدامات اٹھائیں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ زائرین امام حسین علیہ السلام کے قافلوں کو تحفظ دینے میں حکومت کی جانب سے غفلت برتی جارہی ہے، حالانکہ عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکومتی اداروں کا اہم ترین فریضہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سبی روڈ دشت ضلع مستونگ میں زائرین امام حسین علیہ السلام کے قافلوں پر شرپسند عناصر کی جانب سے شدید پتھراؤ کیا گیا ہے، جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ زائرین کے قافلوں کو جان بوجھ کر اسے راستوں سے گزارا جا رہا ہے جو غیر محفوظ ہیں۔ حکومتی اداروں کی جانب سے زائرین امام حسین ع کی سیکیورٹی و حفاظت کے مؤثر اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔ انہوں نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ زائرین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے مؤثر اقدامات کرے اور قافلوں کو محفوظ راستوں سے گزارا جائے، جبکہ شرپسندوں عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 1160396

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160396/حکومت-بلوچستان-زائرین-کو-سیکیورٹی-فراہم-کرے-سہیل-اکبر-شیرازی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com