0
Sunday 15 Sep 2024 20:34

آج کی کارروائی فلسطین کی حمایت کے تسلسل کا پیغام تھی، انصار الله کے سینئر رہنماء

آج کی کارروائی فلسطین کی حمایت کے تسلسل کا پیغام تھی، انصار الله کے سینئر رہنماء
اسلام ٹائمز۔ یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کے شعبہ اطلاعات عامہ کے نائب ذمہ دار "نصر الدین عامر" نے کہا کہ ہم صیہونی دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے سے گریز نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسلحے کے شعبے میں ترقی کے ساتھ ساتھ صیہونی رژیم کے فوجی ڈھانچے کی جانچ جاری رکھیں گے۔ نصر الدین عامر نے کہا کہ ہم اسرائیل کے جدید ترین ڈیفنس سسٹم کو اپنی پیشرفت ترین ٹیکنالوجی سے نشانہ بنا رہے ہیں۔ انصار الله کے اس رہنماء نے کہا کہ ہماری تحریک اپنی کارروائیوں کو مزید موثر بنانے کے لئے فلسطینی مقاومت کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر طرح کی صورت حال کے لئے تیار ہیں۔ جو بھی ہم پر حملہ کرے گا اسے لازمی جواب دیا جائے گا۔ آخر میں نصر الدین عامر نے کہا کہ فلسطینی مقاومت کی حمایت میں ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی۔
خبر کا کوڈ : 1160182
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش