QR CodeQR Code

آج کی کارروائی فلسطین کی حمایت کے تسلسل کا پیغام تھی، انصار الله کے سینئر رہنماء

15 Sep 2024 20:34

اپنے ایک بیان میں نصر الدین عامر کا کہنا تھا کہ ہماری تحریک اپنی کارروائیوں کو مزید موثر بنانے کیلئے فلسطینی مقاومت کیساتھ تعاون جاری رکھے گی۔


اسلام ٹائمز۔ یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کے شعبہ اطلاعات عامہ کے نائب ذمہ دار "نصر الدین عامر" نے کہا کہ ہم صیہونی دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے سے گریز نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسلحے کے شعبے میں ترقی کے ساتھ ساتھ صیہونی رژیم کے فوجی ڈھانچے کی جانچ جاری رکھیں گے۔ نصر الدین عامر نے کہا کہ ہم اسرائیل کے جدید ترین ڈیفنس سسٹم کو اپنی پیشرفت ترین ٹیکنالوجی سے نشانہ بنا رہے ہیں۔ انصار الله کے اس رہنماء نے کہا کہ ہماری تحریک اپنی کارروائیوں کو مزید موثر بنانے کے لئے فلسطینی مقاومت کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر طرح کی صورت حال کے لئے تیار ہیں۔ جو بھی ہم پر حملہ کرے گا اسے لازمی جواب دیا جائے گا۔ آخر میں نصر الدین عامر نے کہا کہ فلسطینی مقاومت کی حمایت میں ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی۔


خبر کا کوڈ: 1160182

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160182/آج-کی-کارروائی-فلسطین-حمایت-کے-تسلسل-کا-پیغام-تھی-انصار-الله-سینئر-رہنماء

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com