اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب ’’عالمی میلاد کانفرنس‘‘ میں ایرانی قراء کے گروپ ’’محفل فاونڈیشن‘‘ کے تمام ارکان شرکت کریں گے۔ ایرانی قراء عالمی میلاد کانفرنس میں اپنی خوبصورت آواز میں تلاوت کلام مجید سے سامعین و ناظرین کے دلوں کو منور کریں گے۔ ایرانی قاریوں کا وفد ڈاکٹر طاہرالقادری کی خصوصی دعوت پر پاکستان آ رہا ہے۔ عالمی میلاد کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر اور دیگر مذاہب کے عمائدین شرکت کرتے ہیں۔ جبکہ علامہ طاہرالقادری خصوصی خطاب کرتے ہیں۔