اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں پنجاب میں بجلی چوری روکنے میں ناکام ہو گئیں، حکومت نے بجلی چوری کیخلاف کارروائی کیلئے رینجرز کی تعیناتی کا حکم دے دیا۔ وزارت توانائی نے بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کیلئے رینجرز کی مدد مانگی تھی۔ وزارت داخلہ نے رینجرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ بجلی تقسیم کار کمپنیوں، میپکو کی معاونت کیلئے رینجرز تعینات کی جائے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق رینجرز تعیناتی کا مقصد بجلی چوری کیخلاف موثر کارروائی کو یقینی بنانا ہے۔ رینجرز کی تعیناتی کا خاتمہ متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت کے بعد ہوگا۔