0
Sunday 8 Sep 2024 07:15

کشمیری عوام پاکستان کے دفاع کے محافظ ہیں، امیر مقام

کشمیری عوام پاکستان کے دفاع کے محافظ ہیں، امیر مقام
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ کشمیری عوام پاکستان کے دفاع کے محافظ ہیں، کشمیری اور پاکستانی عوام کی آپس میں لازوال محبت ہے جو کوئی نہیں ختم کر سکتا، مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کو دنیا کی کوئی طاقت آزادی کی نعمت سے نہیں روک سکتی، مقبوضہ کشمیر جلد آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا، آزاد کشمیر جنت نظیر ہے، دلفریب سرزمین میں سیاحت کے فروغ کے لیے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے، تحریک آزادی کشمیر میں حکومت پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی و سفارتی سطح پر بھرپور حمایت جاری رکھے گی، آزاد کشمیر کے عوام کو بجلی اور آٹے کی قیمتوں میں دی سبسڈی یہاں کے عوام کا حق تھا، حکومت پاکستان کشمیری عوام کو مزید سہولیات مہیا کرے گی، آزاد کشمیر کے بلند و بالا پہاڑ، خوبصورت جھیلیں، گھنے جنگلات، شفاف بہتے پانیوں اور صاف آب و ہوا دیکھ کر جنت کا گماں ہوتا ہے، ان علاقوں میں سیاحت کی ترقی کے لیے جدید انفراسٹریکچر کی تعمیر کی ضرورت ہے۔  حکومت پاکستان آزاد کشمیر میں سیاحت کی ترقی کے لیے خصوصی اقدامات کرے گی، وزیر امور کشمیر نے بیرپانی میں اندروٹ نالہ کے اوپر عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر آر سی سی پل کی تعمیر کا اعلان کیا۔ وزیر امور کشمیر گزشتہ روز دو روزہ دورے پر باغ تشریف لائے، اپنے دورے کے دوران انہوں نے دھیرکوٹ، بیرپانی، لسڈنہ، باغ شہر میں مسلم لیگ کے عہدیداران کی طرف سے اپنے اعزاز میں دی گئی استقبالیہ تقریب میں شرکت کی۔ وزیر امور کشمیر نے آزاد کشمیر کے خوبصورت سیاحتی مقامات کی خوب تعریف کی اور کہا کہ ان علاقوں میں سرمائی اور گرمائی سیاحت کا بہت بڑا پوٹنشل موجود ہے، سیاحوں کی سہولیات کے لیے جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے جلد اقدامات کیے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1158682
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش