0
Sunday 8 Sep 2024 07:01

بھارت کشمیریوں کو دبانے کے لیے ریاستی دہشت گردی کا استعمال کر رہا ہے

بھارت کشمیریوں کو دبانے کے لیے ریاستی دہشت گردی کا استعمال کر رہا ہے
اسلام ٹائمز۔ بھارت کشمیریوں کو ڈرانے دھمکانے اور دبانے کے لیے سرکاری پالیسی کے طور پر ریاستی دہشت گردی کا استعمال کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اختلاف رائے رکھنے والوں کو ملک کے اندر اور بیرون ملک نشانہ بنانے کی بھارت کی ایک گھنائونی تاریخ ہے۔ بھارت انتہا پسند مودی کی قیادت میں اپنے سفارت خانوں کو خفیہ کارروائیوں کے لیے مورچوں کے طور پر استعمال کر رہا ہے جس میں جاسوس سفارت کاروں کا روپ دھارتے ہیں۔ اسرائیل کی تقلید کرتے ہوئے مودی کا بھارت ملک کے اندر اور بیرون ملک مخالفین کے قتل کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ بیرون ملک مقیم بھارتی جاسوسوں کی مذموم کارروائیاں ایک قابل اعتماد بین الاقوامی شراکت دار کے طور پر مودی کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔ بھارت میڈیا، سائبر جنگ اور دہشت گردی کو پاکستان اور کشمیریوں کے خلاف ہائبرڈ ہتھکنڈوں کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ پاکستان کو بھارتی خفیہ ایجنسی ”را” کی جانب سے مسلسل ٹارگٹ کلنگ اور جاسوسی کا سامنا ہے۔ مودی کی طرف سے ہندوتوا نظریے کی حمایت مذہبی دہشت گردی کی ایک شکل ہے۔ مودی حکومت کی جانب سے غیر ملکی سرزمینوں پر قتل و غارت، بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور مودی حکومت اپنے مذموم اقدامات اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کے ذریعے علاقائی اور عالمی استحکام کو خطرات سے دوچار کر رہی ہے۔ دنیا کو اپنی خاموشی ترک کرنی چاہیے اور بھارت کی ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی پر اپنے غم و غصے کا اظہار کرنا چاہیے اور عالمی برادری کو ہندوتوا دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے آگے آنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 1158681
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش