0
Saturday 7 Sep 2024 21:28

قلات، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 مشتبہ افراد ہلاک

قلات، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 مشتبہ افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں کارروائی کرتے ہوئے 2 مشتبہ افراد کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق قلات میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر چھ اور سات ستمبر کی درمیانی شب کو سیکورٹی فورسز نے کارروائی کی۔ جس میں فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔ سیکیورٹی فورسز نے اس دوران دو مشتبہ افراد کو ہلاک کر دیا، جبکہ کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے آپریشن پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع پر موثر کارروائی کی۔ سیکیورٹی فورسز نے انتہائی محتاط اور پیشہ ورانہ طرز پر آپریشن کی۔ پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو ثبوتاژ کرنے کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی۔
خبر کا کوڈ : 1158628
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش