0
Saturday 7 Sep 2024 21:19

کرپٹ عناصر بلوچستان کی ترقی کے راستے میں خلل پیدا کر رہے ہیں، علامہ علی حسنین

کرپٹ عناصر بلوچستان کی ترقی کے راستے میں خلل پیدا کر رہے ہیں، علامہ علی حسنین
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر و امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی پسماندگی کی اہم وجہ بدعنوانی اور کرپٹ عناصر ہیں۔ جو صوبے کی ترقی کے راستے میں خلل پیدا کر رہے ہیں۔ عوام الناس کو عدل و انصاف کی فراہمی کے لئے بدعنوانی کا خاتمہ ضروری ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے ذریعے عوام الناس سے ان کا حق چھینا جا رہا ہے۔ حکمرانوں سے لے کر مختلف عہدوں پر فائز سرکاری ملازمین تک، بدعنوانی میں ملوث عناصر بلوچستان کی پسماندگی کے ذمہ دار ہیں۔ صوبے میں عدل و انصاف اور احتساب کا نظام مضبوط کرنے پر توجہ دے کر اس مسئلے کو حل کیا جا سکتا ہے۔ علامہ علی حسنین نے کہا کہ بدعنوانی بدترین غلاظت ہے۔ جس میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لینا چاہئے۔ احتساب کے مضبوط نظام اور عوامی سطح پر اس کی آگاہی کے ذریعے کرپشن پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ عوام الناس بھی ان عناصر کی مذمت کرے اور کرپشن جیسے ناسور سے اجتناب کرتے ہوئے قانون و آئین کی بالادستی اور انصاف کے قیام پر زور دے۔ انہوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ کرپشن کے خاتمے کے لئے پالیسی کا تعین کرے اور اٹھائے گئے اقدامات سے عوام الناس کو آگاہ کرے۔
خبر کا کوڈ : 1158626
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش