0
Saturday 7 Sep 2024 02:37

چین میں شدید طوفان کے نتجہ میں نے 1 ملین افراد بے گھر

چین میں شدید طوفان کے نتجہ میں نے 1 ملین افراد بے گھر
اسلام ٹائمز۔ اس سال ایشیا کا سب سے شدید طوفان، چین کے صوبہ ہینان کو عبور کرنے کے بعد ہفتہ کے روز ویتنام میں داخل ہو گیا۔ فارس نیوز کے مطابق طوفان یاگی اب تک چین میں 2 افراد کی جان لے چکا ہے اور 92 افراد کو زخمی کر دیا ہے، جبکہ فلپائن میں کم از کم 16 افراد کی ہلاکت کا باعث بنا ہے۔ یہ طوفان جمعہ کے روز صوبہ ہینان میں داخل ہوا اور 234 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہوا کے باعث علاقے کے 8 لاکھ مکانات کی بجلی منقطع ہو گئی۔ 10 ملین سے زائد آبادی والے اس جزیرے کے مکینوں کی زندگی اس طوفان کے باعث درہم برہم ہو گئی ہے۔

طوفان یاگی ہینان کو عبور کرنے کے بعد ہفتہ کے روز ویتنام میں داخل ہوا۔ یہ طوفان گزشتہ ہفتے مشرقی فلپائن میں بنا تھا اور جزیرہ لوزون میں کم از کم 16 افراد کی جان لے لی اور 13 افراد کو زخمی کر دیا۔ روئٹرز کے مطابق، یاگی وقت گزرنے کے ساتھ شدت اختیار کرتا گیا اور گزشتہ ہفتے کے آخر میں ایشیا کا سب سے بڑا طوفان اور دنیا کا دوسرا بڑا طوفان بن گیا، جس کا مقابلہ صرف امریکی طوفان بریل سے کیا جا سکتا ہے۔ طوفان بریل جولائی میں امریکہ میں 45 افراد کی جان لے چکا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1158616
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش