0
Saturday 7 Sep 2024 18:52

دفعہ 370 کو کمزور کرنے والے اسکے تحفظ کی بات کررہے ہیں، ڈاکٹر بلال احمد

دفعہ 370 کو کمزور کرنے والے اسکے تحفظ کی بات کررہے ہیں، ڈاکٹر بلال احمد
اسلام ٹائمز۔ وادی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سیاسی جماعتوں نے اسمبلی انتخابات کے پیشِ نظر سیاسی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں جس کے پیش نظر ضلع کے مختلف علاقوں میں سیاسی جماعتوں کے علاوہ آزاد امیدوارں کی جانب سے بھی انتخابی ریلیاں اور مختلف پروگرمز منعقد کئے جا رہے ہیں۔ ضلع کے سانبورہ علاقے میں ہفتہ کے روز آزاد امیدوار ڈاکٹر بلال احمد نے انتخابی مہم کے دوران سابق حکومتوں خاص کر نیشنل کانفرنس کی تنقید کے نام پر لوگوں سے ووٹ مانگے۔ آزاد امیدوار ڈاکٹر بلال احمد کی انتخابی مہم میں سماجی کارکن ڈاکٹر عبد الباری نے شرکت کی اور اپنی تقریر میں انہوں نے نیشنل کانفرنس کو آڑے ہاتھوں لیا۔

انہوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے امیدوار کا انتخابی منشور جموں و کشمیر کو کرپشن سے پاک کرنا، نوجوانوں کو روزگار اور عوام کا مکمل تحفظ ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نوجوانوں کو کشمیر سے باہر کی جیلوں میں قید رکھنے پر سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ’’نوجوانوں کو قید میں رکھنا یہاں 70 برسوں تک حکومت کرنے والی سیاسی جماعتوں کی دین ہے‘‘۔ انہوں نے نیشنل کانفرنس کا نام لئے بغیر ان کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ’’آج وہ دفعہ 370 کو بحال کرنے کے دعوے اور وعدے کر رہے ہیں، اصل میں اس دفعہ کو کمزور کرنے والے ہی یہیں ہیں‘‘۔
خبر کا کوڈ : 1158608
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش