0
Saturday 7 Sep 2024 19:47

افضل گورو کی پھانسی کے بارے میں پہلے ہی عمر عبداللہ کو آگاہ کیا گیا تھا، وحید الرحمن پرہ

افضل گورو کی پھانسی کے بارے میں پہلے ہی عمر عبداللہ کو آگاہ کیا گیا تھا، وحید الرحمن پرہ
اسلام ٹائمز۔ وادی کشمیر میں اس وقت سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ ضلع پلوامہ میں کل 12 امیدوار میدان میں ہیں جن میں نیشنل کانفرنس کے سابق ایم ایل اے بھی شامل ہیں۔ وہیں پیپلز ڈیموکرٹک پارٹی یوتھ صدر وحید الرحمن پرہ بھی میدان میں ہیں جو اپنے انتحابی مہم زور شور سے جاری رکھیں ہوئے ہیں۔ آج انہوں نے اپنے انتخابی مہم پروگرام کے تحت ڈانگرپورہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا اور کہا کہ قصبہ پلوامہ کو ہر وقت ہر لحاظ سے نظرانداز کیا گیا ہے جس کی ترقی کے لئے میں کام کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ آج نیشنل کانفرنس کشمیری عوام کے ہمدرد بن رہے ہیں لیکن اس پارٹی نے ہمیشہ کشمیری عوام کو دھوکے میں رکھا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کو افضل گورو کی پھانسی کے بارے میں پہلے ہی آگاہ کیا گیا تھا جبکہ عمر عبداللہ نے یہاں سے رائے دی تھی کہ ان کو موسم سرما میں پھانسی دی جائے تاکہ عوام گھروں سے باہر نہ نکل سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع پلوامہ کو ہر لحاظ سے نظر انداز کیا گیا اور اس کو دوسرے ناموں سے بدنام کیا گیا ہیں۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ رواں ماہ کی 18 تاریخ کو پہلے مرحلے کے تحت ووٹنگ ہونے جارہی ہے جس کے پیش نظر امیدوارں نے سیاسی سرگرمیاں تیز کردی ہیں اور ووٹروں کو لبھانے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1158607
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش