0
Saturday 7 Sep 2024 18:21

قادیانیت کو نظرانداز کرنا امت مسلمہ کی سنگین غلطی ہو گی، سنی اتحاد کونسل

قادیانیت کو نظرانداز کرنا امت مسلمہ کی سنگین غلطی ہو گی، سنی اتحاد کونسل
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے مرکزی ترجمان ارشد مصطفائی نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو فتنہ قادیانیت سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ منکرین ختم نبوت کا تعاقب ہر مسلمان پر لازم ہے، اعلٰی عہدوں پر موجود قادیانی کسی صورت برداشت نہیں انہیں ہٹایا جائے عدالتی سزا یافتہ گستاخان رسول کو پھانسی پر لٹکایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ علمیہ لاہور میں تاجدار ختم نبوتﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ارشد مصطفائی نے کہا عقیدہ ختم نبوت ایمان کی بنیاد اور مسلمانوں کی شناخت ہے۔ قادیانیت امت مسلمہ کی فکری وحدت کیخلاف گہری سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ قادیانیت کو نظر انداز کرنا امت مسلمہ کی سنگین غلطی ہو گی۔ قادیانی اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کے ایجنٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں، قادیانی اسلام اور پاکستان کے کھلے دشمن اور غدار ہیں، انہیں اہم کلیدی عہدوں سے فارغ کیا جائے، امتناع قادیانیت آرڈیننس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور قادیانیوں کو شعائر اسلام استعمال کرنے سے روکا جائے، حکومت رد قادیانیت کیلئے بڑے بڑے عہدوں پہ قابض قادیانیوں کو فوری ہٹایا جائے، تعلیمی نصاب میں ختم نبوت کے باب کو شامل کیا جائے۔ کانفرنس سے علامہ اسلم عابدی، مفتی حسن علی قادری، محمد اکرم رضوی، محمد احمد فریدی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 1158596
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش