0
Saturday 7 Sep 2024 16:12

اپریل 2022 کے بعد سےایک سیاسی جماعت پاکستان پر حملہ آور ہے، اسحق ڈار

اپریل 2022 کے بعد سےایک سیاسی جماعت پاکستان پر حملہ آور ہے، اسحق ڈار
اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور اداروں کو بدنام کرنے کیلئے ایک سیاسی جماعت کی طرف سے ہر حربہ استعمال کیا گیا۔ اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام یوم دفاع کی مناسبت سے لندن میں منعقدہ  تقریب سے اسحاق ڈار نے بطور مہمان خصوصی خطاب کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اپریل 2022 کے بعد سے ایک سیاسی جماعت پاکستان پر حملہ آور ہے، پتا نہیں ہم کب سیاسی طور پر بالغ ہوں گے، گزشتہ حکومت کو عدم اعتماد کے ذریعے جمہوری  طریقے سے گھر بھیجا، سابق حکومت نے فتنہ الخوارج کیلئے سرحدیں کھولیں، دہشتگردی کو دوبارہ جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے ایک وزیر کے غیر ذمہ دارانہ بیان نے پی آئی اے کو یورپ میں بند کردیا، قومی ائیر لائن جلد بحال ہوگی، پوری کوشش کر رہے ہیں اور اسلام آباد ائیرپورٹ کو آؤٹ سورس کررہے ہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی دونوں ملکوں کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو پارلیمنٹ میں نشستیں ملنی چاہئیں، پاکستان کا مستقبل صرف جمہوریت میں ہے، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ متفقہ طور پر میثاق جمہوریت کیا، پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کو میثاق جمہوریت کیلئے دعوت دی۔ نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ مجھ پر ٹیکس ریٹرن نہ کرنے کا بھونڈا الزام لگایا گیا تھا، بروقت انصاف نہ ملنے کے سبب مجھے برطانیہ میں قیام کرنا پڑا، گزشتہ ڈھائی سال سے پاکستان کے آئی ایم ایف سے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی، ہمیشہ کہا کہ آئی ایم ایف ہو یا نہ ہو پاکستان دیوالیہ نہیں کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 1158564
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش