0
Saturday 7 Sep 2024 14:51

گورنر پنجاب کی شہید کیپٹن محمد علی قریشی کے گھر آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت

گورنر پنجاب کی شہید کیپٹن محمد علی قریشی کے گھر آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت
اسلام ٹائمز۔ ریلوے آفیسرز کالونی والٹن میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بلوچستان میں دہشتگردی کے حملے میں شہید ہونیوالے کیپٹن محمد علی قریشی کے گھر جا کر ان کے خاندان سے ملاقات کی۔ سردار سلیم حیدر خان نے شہید کے خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ کیپٹن محمد علی قریشی کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ اس موقع پرانہوں نے شہید کیپٹن کی بیٹی سے بھی ملاقات کی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ہمیں کیپٹن محمد علی قریشی کی ملک کیلئے دی گئی قربانی پر فخر ہے اور ایسے بیٹے قوم کے ہیرو ہیں جو دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پیش پیش ہیں۔

گورنر نے مسلح افواج اور ان کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر 'خوارج' کو بھگایا اور ملک کو آنیوالی نسلوں کیلئے محفوظ بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلح افواج ملک کو ہمیشہ کیلئے دہشتگردی سے پاک کرنے میں کامیاب ہوں گی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ شہداء کے خاندان قوم کے تاج کا نگینہ ہیں اور گورنر ہاؤس کے دروازے ہمیشہ ان کیلئےکھلے ہیں۔ انہوں نے خاندان کو یقین دلایا کہ وہ کسی بھی وقت ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1158548
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش