0
Saturday 7 Sep 2024 13:58

ملکی دفاع میں پاک فضائیہ کا کردار ناقابل فراموش ہے، محسن نقوی

ملکی دفاع میں پاک فضائیہ کا کردار ناقابل فراموش ہے، محسن نقوی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دشمن کے حملے کو ناکام بنانے میں پاک فضائیہ کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ یوم فضائیہ پر اپنے پیغام میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کی فضائی حدود کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاک فضائیہ نے کم وسائل کے باوجود جنگ ستمبر میں دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے شاہینوں نے 1965 کی جنگ میں فضا میں مکمل حکمرانی قائم کی، ایم ایم عالم نے ایک منٹ کے اندر دشمن کے 5 طیارے تباہ کر کے تاریخ رقم کی۔
 
ان کا کہنا تھا کہ 7 ستمبر کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے مکار دشمن کی فضائی طاقت کا غرور ملیا میٹ کر دیا، پاکستان کے شاہینوں نے جرات، شجاعت اور بہادری کی انمٹ داستانیں رقم کیں، 7ستمبر 1965 کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا سنہری باب ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کی بے مثال خدمات و لازوال قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، پاک فضائیہ کے شہدا کی بہادری اور جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں، دشمن کے حملے کو ناکام بنانے میں پاک فضائیہ کا کردار تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1158537
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش