0
Saturday 7 Sep 2024 13:52

انہیں ڈر ہے میں باہر آ گیا تو لوگ پھر جمع ہو جائیں گے، شاہ محمود قریشی

انہیں ڈر ہے میں باہر آ گیا تو لوگ پھر جمع ہو جائیں گے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کا نائب کپتان ہوں بھاگنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی، جس سلسلے میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ دوران سماعت شاہ محمود قریشی روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ جب مقدمات درج کئے گئے تب بھی پنجاب میں بھی نہیں تھا، مجھے ایک سال دو ماہ بعد گرفتار کیا گیا، جب میں رہا ہوا تو 9 مئی مقدمات میں گرفتار کر لیا۔
 
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا میں نائب کپتان ہوں، میں بھاگنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، یہ لوگ ڈرتے ہیں اگر میں باہر آ گیا تو لوگ اکٹھے ہوں گے۔ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ 40 سال سے سیاست میں ہوں، آج تک کوئی مقدمہ نہیں ہوا، اب اچانک 55 مقدمات درج کر لئے گئے، یہ لوگ دلائل کیوں نہیں دے رہے، یہ جان بوجھ کر التواء چاہتے ہیں، اگر ہم گناہگار ہیں تو ہمیں سزا دیں، یہ قوم کا وقت ضائع کر رہے ہیں، ہمیں عدالتوں پر بڑا اعتماد ہے۔
خبر کا کوڈ : 1158534
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش