0
Saturday 7 Sep 2024 09:50

راولپنڈی معاہدے پر عملدرآمد نہ ہوا تو حالات کی ذمہ دار حکومت ہو گی، حافظ نعیم الرحمان

راولپنڈی معاہدے پر عملدرآمد نہ ہوا تو حالات کی ذمہ دار حکومت ہو گی، حافظ نعیم الرحمان
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 16 دن رہ گئے، راولپنڈی معاہدے پر عملدرآمد نہ ہوا تو حالات کی ذمہ دار حکومت ہو گی، ہمارا جو بھی لائحہ عمل ہوا پھر شہباز شریف اس کی شکایت نہ کریں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمرانوں کی عیاشیوں اور آئی پی پیز کا بوجھ اب عوام نہیں اٹھائیں گے، ہم قوم کے حق کیلئے لڑ رہے ہیں، ہمارے راستے میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرنے کا سوچیے گا بھی نہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ 3 دن کی ہڑتال پر تاجروں سے مشاورت جاری ہے، پورا ملک بند، پہیہ بھی جام ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جو بھی ریلیف ملا کریڈٹ جماعت اسلامی کا ہے، بجلی کی اصل لاگت کا تعین کر کے دوماہ کیلئے نہیں پورے پاکستان میں یکساں ٹیرف لاگو کیا جائے، حکمران اپنی مراعات اور عیاشیاں کم کریں۔
 
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز نے 3 بڑے فراڈ کیے، پہلا معاہدے غلط ہوئے، دوسرا جو بجلی پیدا نہیں ہو رہی اس کے پیسے وصول کیے جا رہے ہیں اور تیسرا جو رقم لی جا رہی ہے  اس پر ٹیکس بھی نہیں دیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ( ن) لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کی حکومتوں نے آئی پی پیز کو تحفظ فراہم کیا، یہ لوٹ مار میں برابر کے شریک ہیں، اردگرد اے ٹی ایم کھڑے کر کے ایمانداری کے دعوے نہیں کیے جا سکتے۔
خبر کا کوڈ : 1158502
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش