0
Friday 6 Sep 2024 16:39

غزہ اور کشمیر کے مظلوموں سے لاتعلقی، امت مسلمہ کی سب سے بڑی آفت ہے، علامہ سید جواد نقوی

غزہ اور کشمیر کے مظلوموں سے لاتعلقی، امت مسلمہ کی سب سے بڑی آفت ہے، علامہ سید جواد نقوی
اسلام ٹائمز۔ جامعہ عروۃ الوثقیٰ اور تحریک بیداری امت مصطفی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ غزہ اور کشمیر کے مظلوموں سے لاتعلقی اور انسانیت سوز جرائم پر آنکھیں بند کر لینا امت مسلمہ کی سب سے بڑی آفت اور گویا انکی موت کی مانند ہے۔ اسرائیل میں صہیونی یہودیوں کی اکثریت ہونے کے باوجود، آج کئی صہیونی بھی غزہ میں جاری ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں، لیکن افسوس کا مقام ہے کہ  مسلمان دنیا ابھی تک خواب غفلت میں ڈوبی ہوئی ہے جو نجانے کس منہ سے ربیع الاول میں جشن منانے کی تیاریاں کر رہے ہیں، اور کیسے  اس نبی ﷺ کا نام اپنی زبان پر لانے کی جرات کرتے ہیں کہ جنکی امت غزہ میں بے دردی سے قتل کی جا رہی ہے اور یہ سب شرمناک خاموشی کی چادر اوڑھے بیٹھے ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اس خاموشی، خباثت و ناکارہ پن کی وجہ ان مذہبی عناصر کا وہ بغض ہے جو غزہ کی حمایت و نصرت کرنے والے طیبین کے متعلق ظاہر کیا ہے اور اس ناطے مسلمانوں  کو غزہ سے لاتعلق رہنے کا باقاعدہ سبق پڑھایا گیا ہے۔ انہوں نے اسرائیل کے خلاف آواز بلند کرنے اور فلسطین و غزہ کی حمایت کو جرم سمجھنے کو انتہائی افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ پاکستان میں بھی احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور ان پر ظلم کیخلاف آواز نہ اٹھانے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے.
خبر کا کوڈ : 1158372
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش