0
Sunday 1 Sep 2024 21:41

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سابق عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی سے ملاقات

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سابق عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان  کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عراق کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر عادل عبدالمہدی سے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان عراق تعلقات میں مزید بہتری، پاکستان سے عراق جانے والے زائرین کے ویزے، ایئرپورٹس اور بارڈز کے مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اہل عراق اور حکومت عراق کی جانب سے زائرین امام حسین علیہ السلام کی بہترین خدمت پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کے لئے جس طرح محبت اخلاص اور فداکاری کا اظہار کیا جاتا ہے اس کی دنیا میں کہیں کوئی مثال نہیں ملتی، دنیا بھر سے آنے والے کئی ملینز افراد کے لئے جس طرح انتظامات کئے جاتے ہیں ان پر ہم حکومت عراق کے شکر گزار ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد میں مرکزی سیکرٹری امور خارجہ علامہ سید شفقت حسین شیرازی بھی شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 1157503
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش