0
Sunday 1 Sep 2024 16:51

تہران میں سید عباس عراقچی سے حزب‌ الله کے نمائندے کی ملاقات

تہران میں سید عباس عراقچی سے حزب‌ الله کے نمائندے کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب‌ الله" کے تہران میں نمائندے "سید عبد الله صفی‌ الدین" نے ابھی کچھ ہی دیر قبل اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سید عبد الله صفی‌ الدین نے وزارت خارجہ میں سید عباس عراقچی کی تعیناتی پر حزب‌ الله کے سیکرٹری جنرل "سید حسن نصر الله" کی جانب سے مبارک کا پیغام پہنچایا اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ جس کے جواب میں سید عباس عراقچی نے بھی نہایت گرمجوشی سے حزب‌ الله کے سربراہ کے مبارک بادی پیغام کا شکریہ ادا کیا اور انہیں سلام بھیجا۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی رژیم کے غاصبانہ قبضے کے خلاف خطے کے عوام اور مقاومت کی جائز و قانونی جدوجہد کی حمایت اسلامی جمہوریہ ایران کی اصولی پالیسی ہے۔ اس ملاقات میں لبنان میں اسرائیل مخالف محاذ سمیت فلسطین، غزہ اور مغربی کنارے کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ بھی لیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1157492
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش