0
Sunday 1 Sep 2024 12:44

کالاباغ میں پولیس غفلت کی مرتکب نہ ہوتی تو ہمارے عزیز جوان شہید نہ ہوتے، علامہ عارف واحدی

کالاباغ میں پولیس غفلت کی مرتکب نہ ہوتی تو ہمارے عزیز جوان شہید نہ ہوتے، علامہ عارف واحدی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے شہدائے کالاباغ کے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ تعزیتی پروگرام میں شرکت کی اور اجتماع سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی طرف سے تعزیتی پیغام دیا اور کہا کہ تشیع اس ملک میں ایک طاقت ہے، ہم پرامن اور محب وطن قوم ہیں، ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ اس ملک کے بنانے میں ہمارا بنیادی کردار ہے، جو اس ملک کے امن و استحکام کو تباہ کرنے کی ناپاک سازش اور کوشش کرے گا، ہم قربانیاں دے کر ملک کو بچائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عزاداری سيد الشہداء ہماری شہ رگ حیات ہے، عزاداری اتحاد امت کا عظیم پلیٹ فارم اور احیائے اسلام کی ولولہ انگیز تحریک ہے، اس پر قدغن یا محدودیت کسی صورت میں قابل قبول نہیں ہے، ہم کربلا کے وارث ہیں، لاکھوں جانیں قربان ہوسکتی ہیں، مگر عزاداری کو محدود کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی پولیس اگر کالاباغ میں غفلت کی مرتکب نہ ہوتی تو ہمارے یہ عزیز جوان شہید نہ ہوتے، ہمارا مطالبہ ہے کہ شرپسندوں کیخلاف فوری ایکشن لیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 1157449
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش